بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ۱۳نومبر تک ہر صورت چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا حکم دیدیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کا انتظار کیے بغیر تیرہ نومبر تک ہر صورت چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا حکم دے دیا ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے مہلت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا معاملہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی درخواست مسترد کر دی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ ایک سال سے مستقل چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آئینی عہدہ ہے اور اس کی تقرری آئینی تقاضا ہے۔ مشاورت کرنے والے گزشتہ ایک سال سے کیا کر رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر گزشتہ ایک سال سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے فعال کیوں نہیں ہوئے ، انتخابی اصلاحات تو اب شروع ہوئیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ پرانا ہے ، مشاورت اور انتخابی اصلاحات دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔ اعتزاز احسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد اگر تقرر کا طریقہ کار تبدیل ہو گیا تو مسئلہ ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن جب آئینی ترمیم ہو گی تو دیکھا جائے گا، موجودہ آئینی شقوں کے تحت تقرر کیا جائے۔ کیا اپوزیشن لیڈر کی طرح وزیراعظم کو بھی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے وقت چاہئے ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی علم نہیں ، عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے، چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ اس کا مطلب ہے وزیراعظم کو وقت نہیں چاہئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…