جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

علی ظفر نے صرف میشا شفیع کو ہی جنسی ہراساں نہیں کیا بلکہ۔۔!!!مزید خواتین سامنے آگئیں ،سنگین ترین الزامات عائد کردیا،معاملہ طول پکڑنے کا خدشہ

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)گلوکارہ میشا شفیع کے بعد مزید تین خواتین نے بھی اداکار و گلوگار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں ان خواتین نے گلوکار پر نازیبا حرکات کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع نے خاموشی توڑ کر بہادری کا کام کیا ہے۔لاہور کی ایک خاتون لیکچرار ماہم جاوید نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ کئی سال قبل گلوکار نے زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوشش کی

اور اسے اپنے ساتھ ریسٹ روم میں لے جانا چاہا تاہم ان کی کزن کی دوستوں نے ایسا ہونے نہ دیاماہم جاوید نے لکھا کہ یہ 2005-2004 کا واقعہ ہے لیکن مجھے یہ اچھی طرح سے یاد ہے، اْس وقت اس طرح کے واقعات پر بات نہیں کی جاتی تھی۔ماہم کا کہنا تھاکہ حتیٰ کہ ہم اس بارے میں کسی کو بتانے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے کیونکہ علی ظفر ایک سلیبریٹی ہیں اور کوئی بھی اس بات کو نہیں سنتااور سچ تو یہ ہے کہ گزرے سالوں میں ہم اس بات کو خود بھی بھول چکے تھے لیکن میشا شفیع کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہمیں بھی یہ یاد دلانے میں مدد ملی کہ ہمارا معاملہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے۔میک اپ آرٹسٹ کے مطابق میشا شفیع کی بہادری کے بعد ان کیلئے یہ ناممکن تھا کہ وہ ان کے حق میں بات نہ کریں اور انہیں یہ نہ بتائیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں بلکہ وہ بھی اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں۔ایک خاتون بلاگر حمنہ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے

دوران علی ظفر نے سیلفی لیتے ہوئے ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔خاتون نے لکھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں گئیں ٗجہاں علی ظفر کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئیں اور اکیلی ان کے ساتھ سیلفی لینے چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ میرے ساتھ سیلفی لیں گے؟ جس پر انہوں نے مجھے قریب آنے کو کہا کہ میں ان کے برابر میں کھڑی ہوگئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ میں نے

محسوس کیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے میری کمر کو چھوا۔خاتون کے مطابق مجھے پتہ تھا کہ یہ کیا حرکت ہے تاہم میں نے اسے نظر انداز کیا اور اپنے آپ سے جھوٹ بولا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ٗجب میں نے اپنے دوستوں کو بتایا تو مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے میری بات پر اعتبار کیا یا نہیں تاہم ہم سب اس بات پر متفق ہوگئے کہ شاید علی ظفر اپنے حواسوں میں نہیں تھے۔حمنہ نے لکھاکہ اب میشا شفیع کے الزامات کے بعد مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں

اس وقت درست تھی، میری آواز میری طاقت ہے اور میں اسے درست چیز کیلئے استعمال کر رہی ہوں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ساتھی گلوکار علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تاہم علی ظفر نے الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…