منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

چین برطانیہ کے ساتھ بیلٹ و روڈ کے تحت ٹھوس تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، شی جن پھنگ

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دعوت پر برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا میری مئے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال کے شروع میں وزیراعظم تھریسا میری مئے کے دورہ چین کے موقع پر ہم نے چین اور برطانیہ کے تعلقات کے”سنہرے دور ” کے فروغ پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔ہم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین برطانیہ کے ساتھ مل کر پالیسی کے شعبوں میں تبادلہ کو مضبوط اور اعلی سطح کے رابطے اور باہمی رابطے کے نظام کو برقرار رکھنا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت ٹھوس تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ چین اور برطانیہ کے تعلقات کے “سنہرے دور ” کی تیز ترقی کے لئے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا میری مئے نے کہا کہ برطانیہ بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں چین کے کھلے پن کو توسیع دینے کی باتوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔برطانیہ چین کے ساتھ مل کر اعلی سطح اور مختلف شعبوں میں رابطوں کو مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ برطانیہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے “سنہرے دور ” کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔دونوں رہنماوں نے شامی صورتحال اور بین الاقوامی تجارت پر تبادلہ خیال کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ نے معیشت کی عالمگریت سے مفادات حاصل کئے ہیں۔چین برطانیہ سمیت مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر آزاد تجارت کے موقف پر کثیرالجہتی تحارتی نظام کا تحفظ کرنے کی کوشش کرے گا اور کھلی عالمی معیشت کو فروغ دے گا۔برطانوی وزیراعظم نے آزاد تجارت اور کھلی معیشت کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…