ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک)بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے علیحدہ وطن خالصتان کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیساکھی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے علیحدہ وطن خالصتان کا مطالبہ کرتے ہوئے سکھ ریفرنڈم 2020کا اعلان کر دیا ہے اور ریفرنڈم کیلئے گوردوارہ
جنم استھان، گوردوارہ ننکانہ صاحب میں آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ خالصتان کیلئے دنیا بھر سے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے ریفرنڈم میں ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سکھ برادری کا کہنا ہے کہ 2020ءمیں اپنے لئے آزاد وطن حاصل کرنے کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں، ہم اپنی الگ شناخت کیلئے خالصتان چاہتے ہیں جو ہمارا بنیادی حق ہے۔