اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں رنجیدہ ہوں،غصے میں بھی اور اس بارے میں بہت مضبوط بھی ہوں میشاشفیع کی والدہ معروف اداکارہ صبا حمید نے اپنی بیٹی کی حمایت کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کی والدہ اور معروف اداکارہ صبا حمید کا کہناہے کہ وہ مکمل طور پر اپنی بیٹی کو سپورٹ کر رہی ہیں اور اس کے پیچھے کھڑی ہیں۔اس طرح کا معاملہ کسی کے بھی ساتھ بھی ہو سکتاہے جیسا
میشا کے ساتھ ہوا ہے۔ وہ ایک بااختیار خاتون ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل خواتین کو اس بارے میں بولنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی لیکن اب یہ ختم ہونا چاہیے ،ہمیں اس بارے میں اپنے مردوں کوبتانا ہوگا چاہے یہ جنسی ہراسگی چھوٹی ہو یا بڑی ،یہ خراش چھوڑ جاتی ہے ، اس زخم کو بھرنے کیلئے کسی نہ کسی کو تو آواز اٹھانی ہو گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔