پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

میں ایک باپ، ایک شوہر، ایک بیٹا ہوں، میں ایک مرد ہوں،میں کچھ نہیں چھپاؤں گا، خاموشی کوئی آپشن نہیں، علی ظفر نے انتہائی اقدام کا اعلان کر دیا، میشا شفیع کی پریشانی میں اضافہ

datetime 19  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا جبکہ گلوکار علی ظفر نے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے الزام پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا ۔میشا شفیع نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ساتھی گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیا اور اس قسم کے واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں۔

میشا شفیع نے کہا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔میشا شفیع نے کہا کہ جنسی ہراسانی پر بات کرنا آسان نہیں لیکن اس پر خاموش رہنا بھی بہت مشکل ہے، میں خاموش رہنے کے کلچر کو توڑوں گی جو معاشرے میں سرائیت کرچکا ہے۔میرا ضمیر اب مجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔یاد رہے کہ میشا شفیع پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا حمید کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری سے ہی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پہلی مرتبہ 2006ء میں ڈرامہ ’’محبت خواب کی صورت میں‘‘ اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد 2007ء میں وہ جیو نیوز کے ڈرامہ سیریل ’’یہ زندگی تو وہ نہیں‘‘ میں بھی دکھائی دیں۔دوسری جانب گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات پر سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی تردید کی۔انہوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ میں می ٹو موومنٹ سے آگاہ اور اس کا حامی ہوں اور جانتا ہوں کہ وہ کس مقصد کے لیے ہے۔ میں ایک باپ، ایک شوہر، ایک بیٹا ہوں، میں ایک مرد ہوں

جو اپنے لیے، اپنے خاندان کے لیے، اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے حق میں ان کے مشکل اوقات میں لاتعداد بار کھڑا ہوا، میں آج بھی ایسا ہی کروں گا، میں کچھ نہیں چھپاں گا، خاموشی کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے ہراساں کیے جانے کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میں اس معاملے کو عدالت میں لے جاؤں گا اور اس کا سامنا پروفیشنلی اور سنجیدہ انداز سے کروں گا، سوشل میڈیا پر جوابی الزامات عائد کرکے اس تحریک، اپنے خاندان، اپنی انڈسٹری اور اپنے مداحوں کی تحقیر نہیں کروں گا۔ میں سچ پر یقین رکھنے والا ہوں جو ہمیشہ غالب ثابت ہوتا ہے۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…