پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا ، شی جن پھنگ

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی)چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ عوام کی سلامتی ، سیاسی سلامتی اور قومی مفادات کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کیمشترکہ مستقبل والے معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا۔

ریڈیو چائنہ انٹرنیشنل کے مطابق شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ سیاسی اور قومی سلامتی کے نظام کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے بہتر بنایا جائے گا۔ قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی اور صلاحیت کو بہتربناتے ہوئے اہم خطرات کے انسداد اور ان سے نمٹنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ اور سلامتی کے شعبے میں پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنایا جائے گا۔اجلاس میں جس کی صدارت صدر شی جن پھنگ نے کی اعلیٰ لی کی چیانگ اور لی چانگ شو نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ایک ضابطے کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی جس میں قومی سلامتی کے تحفظ میں تمام سطوں پر سی پی سی کی کمیٹیوں اور پارٹی کے ممتاز ارکان کی زمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…