پنجاب کے ایک اور شہر میں لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیوز کا سکینڈل منظر عام پر آ گیا، ’’بچھو گینگ‘‘ کتنے سال سے گھناؤنا دھندہ کر رہا ہے؟ افسوسناک انکشافات

14  اپریل‬‮  2018

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیوز کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ سکینڈل نجی ٹی وی چینل کی پروگرام اندھیر نگری کی ٹیم نے بے نقاب کیا، بچھو نامی گینگ پچھلے کئی سالوں سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچھو نامی گینگ پچھلے کئی سالوں سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کر رہا تھا، یہ گینگ غریب لڑکیوں کو ڈرا دھمکا کر اور ان کی ویڈیو بنا کر کئی سالوں سے بلیک میل کر رہا تھا، رپورٹ میں کہا گیا کہ آج سے دو دن قبل اوکاڑہ میں ایک تیرہ سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کی گئی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہماری ٹیم معذور بچی سے زیادتی کے بعد سے اب تک فرید کوٹ اوکاڑہ میں موجود ہے، جب یہاں گاؤں والوں سے اس بارے میں بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ بہت بااثر ہیں اس سے پہلے بھی بہت سے متاثرین ہیں لیکن ان کے ڈر کی وجہ سے کوئی ان کے خلاف بولا ہی نہیں۔ گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ اب تک یہ لوگ گاؤں کی پچاس لڑکیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے کہ یہ لوگ ویڈیوز بنا کر بیرون ملک تو نہیں بھیجتے تھے۔ گاؤں والوں نے نجی ٹی وی چینل کی ٹیم کو بتایا کہ ایک لڑکی نے خود کشی کر لی ہے اور ایک ایسی لڑکی بھی موجود ہے جس کو آٹھ سات ماہ کا بچہ ہے۔ گاؤں کی ایک خاتون نے بتایا کہ ایک لڑکی نے چھ ماہ پہلے خود کشی کی اور ایک اور لڑکی نے تنگ آ کر دو ماہ پہلے خود کشی کر لی تھی۔ ان لڑکیوں کے ساتھ پتہ نہیں کیا کیا گیا کہ انہوں نے خاموشی سے اپنی جان دے دی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…