ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

وہ جوانی کیا جس میں عشق نہ ہوں۔۔شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ تقریب میں اپنی نئی دلہن کی موجودگی میں کونسی بھارتی اداکارہ کو گھورتا رہا؟نعیم بخاری کتنے ٹھرکی ہیں، خود ہی دلچسپ واقعہ سنا دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور ملک کے معروف قانون دان نعیم بخاری نے کہا ہے کہ ان کو پاکستان کے تین سیاست دانوں سے عشق ہے ان میں سے ایک قائداعظم تھے جبکہ دوسرے ذوالفقار علی بھٹو تھے جن کے عشق میں میں نے خود کو برباد پایا اور تیسرے سیاستدان عمران خان ہیں۔

میں 1972سے عمران خان کو جانتا ہوں وہ ورلڈ کلاس کرکٹر رہے۔ ہم تھرڈ سلپ میں کھڑے ہو کر ان کے کیچز پکڑا کرتے تھے۔ پروگرام کی خاتون میزبان نے نعیم بخاری سے کہا کہ مرد حضرات تو جوانی میں خواتین کے عشق میں برباد ہوتے ہیں آپ سیاستدانوں کے عشق میں برباد ہوئے جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ وہ الگ بات ہے ۔مجھے بھی جوانی میں کئی عشق ہوئے۔ خاتون میزبان کی اس بات پر نعیم بخاری نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ جاری تھی اور عمران خان نے دبئی میں ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے تقریب کا اہتمام کیا اس میں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ کیلئے سشمیتا سین کو بلایا ہے ، آپ اپنے ٹکٹوں کا خود بندوبست کریں جبکہ وہاں رہائش ہماری طرف سے ہو گی۔ نعیم بخاری نے کہا کہ میں وہاں اپنی دلہن کے ہمراہ پہنچ گیا اور تقریب میں سشمیتا سین کو گھورتا رہا اور بھارتی اداکارہ کو بہن بہن کہہ کر گھورا۔ میں نے اپنی دلہن کو بھی سشمیتا سین سے ملوایا ۔ سشمیتا سین نے ہمیں نئی زندگی کی مبارک باد بھی دی۔خیال رہے کہ نعیم بخاری اپنے دلچسپ جملوں اور قصہ گوئی کے مخصوص انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اپنی حس مزاح کی وجہ سےنعیم بخاری خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ چند دن قبل ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کی ائیرہوسٹسز کے

ساتھ ہوائی جہاز میں تصاویر کے معاملہ پر تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان نعیم بخاری نے جسٹس ثاقب نثار سےکہا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے جس پر چیف جسٹس نے نہایت خوشگوار موڈ میں ریمارکس دئیے کہ آپ تصویر پر کیوںجل رہے ہیں؟ویسے آپ کا جلنے کا حق بھی بنتا ہے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ یہ تو پھر وکلا کا حق مارنے والی بات ہے جس پر چیف جسٹس نے

کہا کہ بعض اوقات بیٹیوں کو انکار نہیں کیا جا سکتا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران کراچی گئے تھے او رکراچی سے واپس اسلام آباد روانگی کے وقت خواتین فضائی میزبانوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ تصاویر بنوائی تھیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…