جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،ترکی نے ہمسایہ ملک پر حملہ کردیا، فوج کی پیش قدمی جاری،شدید جھڑپیں،گولہ باری، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی کردستان کے صوبے اربیل میں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج ایک بار پھر صوبے میں 20 کلو میٹر تک گْھس آئی ہے اور وہاں اپنے لیے عسکری مراکز کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے۔ادھر اربیل صوبے کے ضلعے سوران میں ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ

ترکی کی جانب سے مسلسل بم باری کے نتیجے میں سیدکان کے علاقے سے 100 سے زیادہ کْرد خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اس کے علاوہ جیادیلہ کے علاقے کے نزدیک ترکی کی فوج اور کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کی فوج نے نئی پیش قدمی کے دوران کردستان کے صوبے اربیل میں سیدکان کے علاقے میں آٹھ پہاڑی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس دوران کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو شدید بم باری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا گیاجس سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب اربیل حکومت نے کردستان ورکرز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو خالی کر دے اور ترکی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روک دے۔اربیل حکومت کی جانب سے ترکی کی پیش قدمی کے حوالے سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے جس کے سبب باخبر ذرائع نے اسے ترک آپریشن کی جزوی تائید کے مترادف قرار دیا ہے۔ عراقی کردستان کے صوبے اربیل میں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج ایک بار پھر صوبے میں 20 کلو میٹر تک گْھس آئی ہے اور وہاں اپنے لیے عسکری مراکز کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے۔ادھر اربیل صوبے کے ضلعے سوران میں ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ ترکی کی جانب سے مسلسل بم باری کے نتیجے میں سیدکان کے علاقے سے 100 سے زیادہ کْرد خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…