اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکہ الزبتھ قرون وسطٰی کے ہسپانیہ کے ان مسلم حکمرانوں کی نسل سے ہیں جن کا شجرہ نسب حضوراکرمؐ سے جا کر مل جاتا ہے ،میل آن لائن کا دعویٰ ،مؤرخین کا کہنا ہے کہ قرون وسطٰی کے ہسپانیہ کے یہ حکمران امام حسنؓ کی نسل سے تھے جو حجاز مقدس سے سپین منتقل ہوئے اور وہاں حکومت کی۔ان میں ایک بادشاہ کا نام المعتمد ابن عباد بتایا جاتا ہے۔ اس کی ایک بیٹی شہزادی زیدا تھی
جو والدین کے ساتھ سپین کے شہر سیوائیل (Seville)میں رہتی تھی۔یہ 11ویں صدی عیسوی کا واقعہ بتایا جاتا ہے کہ جب یہ شہزادی سیوائیل سے چلی گئی۔بعد ازاں اس نے عیسائیت قبول کر لی۔ مورخین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ اسی شہزادی کی نسل سے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سپین کے قدیم ریکارڈ سے بھی مورخین کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے ۔مصر کے سابق مفتی اعظم علی گوماءبھی اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔