منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے انتہائی قدم اُٹھالیا، 11اپریل سے 21تک چین اور پاکستان کی سرحدوں کے نزدیک کیاکریں گے؟ دھماکہ خیز اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( این این آئی)جنگی جنون میں مبتلا بھارت 15ارب ڈالر کی مالیت کے 110لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے اور امن کو خطرہ لاحق ہو گیا،انڈین ایئر فورس نے 11اپریل سے 21تک جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 110 فائٹرز جیٹس کے اضافے سے جنگی بیڑے میں کمی پوری ہوجائے گی اور انڈین ایئرفورس کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔

جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔انڈین ایئر فورس کے اہم افسر کا بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیاروں کی تیاری کا 85 فیصد کام بھارت میں ہی کیا جائے گا اس لیے طیاروں کی تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے جس پر جنگی طیارے بنانے والی کمپنی لوک ہیڈ نے اپنا ایف- 16 پروڈکشن لائن بھارت میں منتقل کرنے کی پیشکش کردی ہے۔واضح رہے بھارتی وزارت دفاع نے اس سے قبل سنگل انجن طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم رواں سال فروری میں مودی حکومت نے دو انجن والے ایئر کرافٹ کی تیاری پر زور دیا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے 110 فائٹرز جیٹس کی تیاری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔دوسری جانب انڈین ایئر فورس نے 11 اپریل سے 21 تک جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جنگی مشقیں دو علیحدہ مرحلوں میں شمالی اور مغربی سرحدوں پر کی جائیں گی جس میں 15 ہزار اہلکار اور 3 سو افسران حصہ لیں گے جبکہ ان مشقوں میں 11 سو ایئر کرافٹس بھی مشق کا حصہ ہوں گے۔ انڈین ایئر فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت کو دو جانب سے خطرات کا سامنا ہے اس لیے جنگی مشقیں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ جنگی مشقیں چین اور پاکستان کی سرحدوں کے نزدیک کی جائیں گی۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…