جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کے نام متاثرہ نوجوان لڑکی کا کھلا خط،انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیو ز ڈیسک ) جنسی جرائم کی شکار اکثر خواتین خود کو ہی گناہ گار سمجھنا شروع کردیتی ہیں اور اس بدقسمتی کی وجہ معاشرے کی بے حسی ہے جو مظلوموں کو بھی مجرموں کی صف میں کھڑا کردیتی ہے، لیکن ایک نوجوان برطانوی طالبہ نے خاموش رہنے کی بجائے اپنی عزت پر حملہ کرنے والے مجرم کو سرعام شرمسار کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔

بیس سالہ آئیون ویلز 11 اپریل کی صبح شمالی لندن میں اپنے گھر کی جانب جارہی تھیں کہ ایک جنسی درندے نے ان پر حملہ کردیا۔ آئیون کہتی ہیں کہ وہ ایک انڈرگراﺅنڈ سٹیشن سے اپنے گھر جارہی تھیں کہ ایک شخص نے ان کا تعاقب کیا اور پھر موقع پاکر انہیں بالوں سے کھینچ کر دیوار کے ساتھ دے مارا۔ حملہ آور نے ان کے جسم کو نوچنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ان کا لباس پھٹ گیا لیکن دریں اثناءان کی چیخ و پکار سن کر ان کی فیملی اور ہمسائے ان کی مدد کو پہنچے جبکہ حملہ آور فرار ہوگیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی طالبہ آئیون نے اس ظلم پر خاموش رہنے کی بجائے یونیورسٹی کے میگزین “Cherwell” میں حملہ آور کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اس بدمعاشی سے خوفزدہ نہیں ہوں گی اور نہ ہی ان کی فیملی اور دوست کسی درندے سے خوفزدہ ہوکر اپنے معمولات میں تبدیلی کریں گے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ معمول کے مطابق آخری ٹرین استعمال کرتی ہیں اور ان کے پیارے بھی ایسا ہی کرتے ہیں لہذا جنسی درندے کو جان لینا چاہیے کہ اسے شکست ہوچکی ہے اور اس کے حملے کا شکار ہونے والی لڑکی عزم اور اعتماد کے ساتھ کھڑی ہے۔
آئیون نے #NotGuilty کے نام سے ایک آن لائن مہم بھی شروع کی ہے تاکہ جنسی ظلم کا شکار ہونے والوں کو بتاسکیں کہ وہ بے قصور ہیں اور ان پر حملہ کرنے والے مجرم اور درندے ہیں۔ ان کی مہم کو بے پناہ حمایت حاصل ہورہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین ان کی ہمت اور عزم کو خوب سراہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…