کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں ایس ایس پی ملیرراﺅانوارنے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک دہشتگردجماعت ہے ،حکومت سے پابندی کامطالبہ کرتاہوں۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے لڑکے راسے ٹریننگ کے لئے بھار ت جاتے ہیں ۔راﺅانوارنے کہاکہ پکڑے جانے والے دہشتگردوں سے سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دونوں دہشتگرد کے ایم سی کے ملازم ہے ۔راﺅانوازنے کہاکہ ایم کیوایم بھارت کے لئے کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم گورنرسے بھی خوش نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ہرسیکٹرسے لڑکے بھارت جاکرٹریننگ حاصل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کاتعلق ایم کیوایم سے ہے جوپورے پاکستان میں ہیںراو انوار کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات کاروائی کے دوران 2 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے دونوں دہشت گردوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے. جبکہ انہوں نے ‘را’ سے تربیت حاصل کی. دونوں دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ بنکاک کے ذریعے بھارت لے جایا جاتا تھا اور حکم الطاف حسین کی جانب سے دیا جاتا تھا. جبکہ ‘را’ سے ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور اور ندیم نصرت بھی رابطے میں ہیں اور محمد انوا الطاف حسین کے ساتھ ڈائریکٹ رابطے میں ہیں. ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے. ایم کیوا یم کے ہر سیکٹر کے لڑکے ٹریننگ کے لیےبھارت جاتے ہیں. جاوید لنگڑا کو بھی را’ نے بھارت میں شہریت دلوا دی ہے جبکہ جاوید لنگڑا کا بھائی زیر حراست ہے۔