لاہور(این این آئی) سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تصاویر اور ویڈیوز پر خوب کمنٹس ہوتے ہیں اور اکثر ان کے لباس.پر تنقید کرتے ہوئے اللہ کے عذاب سے ڈرنے کی تلقین بھی کی جاتی ہے ۔پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اس مرتبہ جو تصویر اپ لوڈ کی اس میں وہ حجاب پہنے نظر آئیں اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فجر کی نماز ادا کی ہے اور یہ تصویر اسی وقت لی گئی ہے لیکن لوگوں کو اس پر بھی شدید غصہ چڑھ گیا۔
اور وہ کچھ کہہ ڈالا کہ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائیگا۔ایک صارف نے لکھا میرا نہیں خیال کہ اس طرح کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنا چاہئے یا لوگوں کو دکھانا چاہئے ایک اور صارف نے لکھا اب تو کچھ بھی چھپا نہیں رہا، حتیٰ کہ اللہ کیساتھ تعلق بھی ،ایک صارف نے کہا میں یہ جان کر بہت محظوظ ہو رہا ہوں کہ روزانہ نماز پڑھتی ہو اور پھر بھی یہ معلوم نہیں کہ اللہ آپ سے کیا چاہتا ہے۔