جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ایشین اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(نیوزڈیسک) پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر ایشین اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔ملائیشیا میں کھیلی گئی ایشین اسنوکر چیمئین شپ کے فائنل میں پاکستان کے حمزہ اکبر کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے تھا، دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے 13 فریم پر مشتمل اس مقابلے میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا گی اور 12ویں فریم تک دونوں کے درمیان مقا بلہ 6۔6 فریم سے برابر تھا۔13ویں فریم کے کھیل کی ابتدا میں پنکج کا پلڑا بھاری نظر آرہا تھا تاہم پھر حمزہ نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف فریم میں فتح حاصل کی بلکہ ایشین اسنوکر چیمپین شپ بھی اپنے نام کرلی۔واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے حمزہ اکبر نے پہلی مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئین شپ میں شرکت کی تھی جب کہ پاکستان کی جانب سے اس سے قبل محمد یوسف نے 1998میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…