اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

یوٹیوب ہیڈ کوارٹرپر حملہ،گولیوں کی تڑتڑاہٹ، ہر طرف بھگدڑ ،ایمرجنسی نافذ،واقعہ کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(اے این این) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ نے فائرنگ کرکے اپنے 4 ساتھی ملازمین کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون ملازمہ نے نامعلوم وجوہات کے باعث پہلے دفتر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خاتون اور دو مرد ساتھی ملازمین زخمی ہوگئے اور بعد ازاں

خاتون نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔فائرنگ کے آواز سنتے ہی معروف ویب سایٹ یوٹیوب کے ہیڈکوارٹر میں بھگدڑ مچ گئی اور سیکیورٹی الارم بجنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے عمارت کا گھیراUW کر لیا اور ملازمین کو باحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے جب کہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔مقامی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک ملزمہ کا بوائے فرینڈ ہے اور شاید فائرنگ کی وجہ بھی یہی شخص ہے تاہم ملزمہ کا بوائے فرینڈ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث پولیس ابھی تک بیان قلم بند نہیں کر سکی ہے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیان قلم بند کر لیے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی وئیب سایٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فوری ردعمل کے تعریف کرتے ہوئے واقعہ کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب یو ٹیوب کی سی ای او سوسان ووجکیکی نے اپنے بیان میں کہا کہ دفتر میں ہونے والے واقعے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پولیس کے فوری ردعمل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،

افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی ہے، ہم پھر سے ایک خاندان کی طرح کام کرنا شروع کریں گے۔تاہم ابھی تک پولیس نے ساتھی ملازمین کو زخمی کرکے خودکشی کرنے والی خاتون ملازمہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی زخمیوں تک کسی کو رسائی دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح خاتون ملازمہ ہیڈکوارٹر میں کیسے داخل ہوئیں اور ان کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا سمیت کیس کی مختلف پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…