ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیاکے دس خوبصورت ترین دارالحکومت

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: برطانیہ کادارالحکومت ہے‘ اس شہر کی خوبصورتی دیکھ کر یقین ہی نہیں آتا کہ یہ شہر دنیا پر موجود ہے‘ یہ شہر تو کوئی خواب نگر محسوس ہوتاہے۔ اس کی خوبصورتی کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔ اس شہر کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ یہاں زیادہ تر لوگ پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لوگوں کو سڑکوں پر یوں تیزی سے رواں دواں دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے قیامت آنے والی ہے اور ہر کوئی جلدی میں ہے کہ اپنے مقام پر پہنچ جائے۔ اس شہر میں بے شمار غیر ملکی افراد آبادہیں۔ ایک اندازے کے مطابق شہرمیں300 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہ شہر دنیا میں معاشی ٗ سماجی اور سیاسی لحاظ سے بھی بہت اہمیت کاحامل ہے۔

london

:اسلام آباد

اسلام آبادکے قیام سے پہلے پاکستان کا دارالحکومت کراچی تھا‘ اسلام آباد کو دارالحکومت کے حساب سے مکمل ڈیزائن کرکے بنایاگیا‘ یہ قدرتی خوبصورتی کاشاہکار ہے یہ مارگلہ کے خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے ۔ یہ شہر خوبصورتی ٗ سکون ٗ بہترین ماحول کا حسین امتزاج رکھتاہے ۔یہ شہر معاشی لحاظ سے بھی اپنی ایک خاص پہچان رکھتا ہے۔ اس شہر کی خوبصوری اور قدرتی ماحول اس شہر کو باقی تمام شہروں سے آگے لاکھڑا کرتاہے۔

7-star-Hotel-Centaurus-Islamabad

:واشنگٹن
واشنگٹن ڈی سی سرکاری طورپرکولمبیا کا ضلع کہلاتا ہے۔ یہ امریکاکا دارالحکومت بھی ہے۔ یہ1791ء میں تعمیر کیاگیا اوردارالحکومت منتخب کیاگیا۔ یہ دنیا کا24واں مشہور ترین مقام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ساتواں بڑا شہر بھی ہے۔ واشنگٹن شہر کی خوبصورتی کسی تعریف کی محتاج نہیں‘ اس شہر میں دن اور رات کا کوئی فرق نہیں‘ اس قدر حسین مناظر اور روشنیاں ہوتی ہیں کہ ہر وقت میلے کا سا سماں لگارہتا ہے۔

Washington-DC-hero-H

:برلن
تاریخ میں ایسے بے شمار شہر ہیں جو ایک بار مکمل طورپر تباہ و برباد ہو گئے مگر پھرآباد ہوئے تو دنیا کو حیران کر دیا۔ انہی شہروں میں سے ایک برلن بھی ہے۔ یہ جرمنی کا دارالحکومت ہے اور دوسری جنگ عظیم1945ء میں مکمل تباہ ہو گیا تھا۔ تباہ ہو جانے کے باوجودبرلن کودوبارہ پہلے سے بھی خوبصورت شہر بنادیاگیا۔ برلن اب دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شامل ہوتاہے۔ اس شہر کو مکمل ڈیزائن کر کے بنایاگیاہے۔

berlin-city

:اوٹاوا
اوٹاوا اپنے شاندار اور دلچسپ قدرتی خوبصورتی اور جاذب نظر مناظر کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ اوٹاوا کینیڈا کا دارالحکومت ہے ‘یہ شہر اپنے سبزے زاروں کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہے۔ یہاں کے پارک دنیا کے خوبصورت ترین پارکس میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ وہ شہر ہے جو آپ کو پیدل چلنے اور واک کرنے کی بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔ موسم سرما میں یہاں سکیٹنگ کا اعلیٰ نظام موجود ہے‘ مئی کے مہینے میں چار سو پھول ہی پھو ل کھلتے ہیں جو اس شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں‘ زیادہ تر پھول دارپودے ہالینڈ کی طرف سے تحفے کے طورپر بھیجے جاتے ہیں ۔ ملکہ جولیا کی اپنے بچوں میں سے ایک بیٹی کی پیدائش بھی اس شہر میں ہوئی۔ اوٹاوا اچھی غذا اور اچھی تہذیب کے حوالے سے بھی ایک مثالی شہر ہے۔ اوٹاوا کسی بھی موسم میں وزٹ کے لئے بہتر ین شہر ہے۔

Quebec_city

:بڈاپسٹ
پڈاپسٹ ہنگری کا دارالحکومت ہے ‘اس شہر نے بھی دنیا کے دس خوبصورت دارالحکومتوں میں جگہ بنائی ہے۔ جن لوگوں نے اس شہر کو دیکھا ہے ان کا خیال ہے کہ یہ شہر جس قدر خوبصورت ہے ویسے ہی اس شہر کے رہنے والے بھی خوش اخلاق اور محبت کرنے والے ہیں۔ اس شہر کی شہرت میں اضافہ کرنے والی دوچیزیں اور بھی ہیں۔ ایک ‘اس شہر کی غذائیں اور دوسری وائین ۔یہ شہر تاریخی نوعیت کا حامل ہے اور بے شمار تاریخی مقام رکھتا ہے۔ یورپ کے خوبصورت شہروں میں بھی یہ اعلیٰ مقام رکھتاہے ۔ ثقافت اور کلچر اس شہر میں نمایاں نظر آتا ہے۔ بڈاپسٹ ایک بڑا شہر ہے‘ اس لحاظ سے ذرائع آمدورفت کا سسٹم بھی بہت شاندار نوعیت کا ہے۔ اس شہر کا ریلوے سسٹم دنیا میں دوسرے پرانے ترین ریلوے سسٹم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں ہر سال اندازاً4.3ملین سیاح آتے ہیں ۔معاشی لحاظ سے بھی بڈاپسٹ یورپ میں اپنا خاص مقام رکھتا ہے۔

budapest-wonderful-night-show-capital-city-hungary-hd-desktop-wallpaper

:پیرس
پیرس فرانس کادارالحکومت ہے اور بلاشبہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں نمایاں حیثیت رکھتاہے۔ اس کی خوبصورتی اس کی ہر چیز سے جھلکتی ہے مگر اس شہر کی آبشاریں بے مثال ہیں ۔اس شہر کو دنیا کو بہترین دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر آرٹ ٗ ثقافت ٗ فیشن ٗ خوبصورتی ٗ ماحول ٗمناظر اور تاریخی اعتبار سے بہت اہم ہے۔ پیرس کو خوشبوؤں اور شیشے کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ معاشی ‘سماجی اور سیاسی لحاظ سے بھی پیرس کو دنیا اورخاص کر یورپ میں خاص مقام حاصل ہے ۔پیرس کی خوبصورتی کا ذکر ہو اور ایفل ٹاور کا نام نہ لیا جائے یہ نامناسب بات ہوگی۔ ایفل ٹاورعظیم فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ سیاح خاص طور پر ایفل ٹاور کو دیکھنے پیرس کا رخ کرتے ہیں۔

world-france-bastilleday-fireworks_7-15-2013_109487_l

:ماسکو
ماسکو روس کا دارالحکومت ہے۔ یہ ایک نہایت خوبصورت شہر ہے۔ اس کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے دنیا کے دس خوبصورت ترین دارالحکومت کی لسٹ میں شامل کیاگیا ہے۔لوگ اس شہر کے تاریخی پس منظر کو بھی بہت پسند کرتے اور اہمیت دیتے ہیں‘ اس شہر میں دنیا کے بے شمار ارب پتی افراد بھی بستے ہیں۔ ماسکو یورپ میں زیادہ ہجوم والا شہر ہے۔ یہاں ذرائع آمدورفت کا بھی بہت بڑا نظام ہے۔ یہاں بین الاقوامی معیار کے ایئرپورٹس ٗ 9 ریلوے ٹرمینلز اور زیرزمین میٹرو کا جال بچھا ہوا ہے۔ یہ ٹوکیو اور سیول کے بعد دنیا کا سب سے بڑا نظام ہے۔یہاں188اسٹیشن کو نہایت مہارت سے ڈیزائن کیاگیا ہے۔ ماسکو نیچرل خوبصورتی اور فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس شہر کی خوبصورتی دیکھنے والا آسانی سے اندازہ لگا لیتا ہے کہ کیوں اس شہر کو دنیا کے دس خوبصورت دارالحکومتوں میں شامل کیاگیا ہے۔

ماسکو_کریملن

:ٹوکیو
یہ شہر جاپان کا دارالحکومت ہے اور ٹوکیو میٹروپولس کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اس شہر کی آبادی بہت زیادہ ہے یہاں ہر وقت سڑکوں پر ہجوم کا سماں بندھا رہتا ہے ‘زیادہ تر لوگ پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہیں‘ اس شہر کی شہرت میں یہاں کا کلچر ٗ فیشن انڈسٹری ٗ ثقافت ٗ غذائیں اورخوبصورتی اضافہ کرتی نظر آتی ہیں۔ ٹوکیو رہائش اور کھانے پینے کے لحاظ سے دنیا کے تمام شہروں سے مہنگا ہے۔ سیاحوں کے انتخاب کے مطابق ٹوکیو پہلے نمبر پر ہے۔

266975

:روم
ایک خوبصورت شہر جو اٹلی کادارالحکومت ہے اس کو بھی دنیا کے دس خوبصورت دارالحکومتوں میں شامل کیاگیا ہے جو ایک بار اس شہر کی سیر کرلیتا ہے اس کا بار بار اس شہر کو واپس آنے کا دل کرتا ہے اور یہاں ہی آباد ہو جانے کا خیال کرتا ہے۔اس شہر میں قدیم عمارتوں کا ایک سلسلہ ہے جو دیکھنے والے کو زمانہ قدیم میں لے جاتی ہیں۔ روم اپنی تہذیب و تمدن کے لحاظ سے بہت مشہور ہے۔ روم دنیا کا وہ واحد شہرہے جو اپنے اندر ایک مکمل ریاست رکھتا ہے۔

National-Museum-Rome

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…