ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چینی صدر کا وزیراعظم نواز شریف کے نا م اظہار تشکر کا خط

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کے دورے پر تپاک استقبال کرنے پر حکومت اور عوام کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف سے چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے چینی صدر کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کے نام پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن پہنچنے کے بعد لکھا گیااظہار تشکر کا خط وزیراعظم نواز شریف کے حوالے کیا اپنے خط میں چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں میزبانی پر وزیراعظم اور عوام کا شکر یہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں بندھے ہوئے ہیں دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اترتی ہے۔ پاکستان اور چین حقیقی معنوں میں آئرن برادر ہیں۔چینی صدر شی چن پنگ نے اپنے خط میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دوہرایا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شروع کئے جانے والے منصوبے کامیاب ہونگے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اور دونوں ممالک خطے کی ترقی اور خطے میں امن کے لئے مشترکہ کوشش جاری رکھیں گے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے چینی صدر کی پاکستان آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کی پاکستان آمد کا قوم کو شدت سے انتظار تھا وزیراعظم نے چینی سفیر سے ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…