فلموں کے انتخاب میں مجھے بہت زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے ،اداکارہ دیشا پٹنی

2  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم ’’باغی 2‘‘ کی ہیروئن دیشا پٹنی نے فلم انڈسٹری میں اپنے مشکل سفر کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق فلمی بیک گرائونڈ سے نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میری فلمیںہمیشہ کامیاب ہوںگی اور عوام پھر موقع دیں گے لہٰذا فلموں کے انتخاب میں مجھے بہت زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا پٹنی کا کہنا تھا کہ میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کرصرف 500روپے لے کر ممبئی جیسے شہر آئی تھی اور ایک موقع پر وہ بھی ختم ہوگئے تھے۔

کسی بھی لڑکی کے لئے تنہا ممبئی میں رہنا آسان نہیں تھا۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ میں ٹی وی کمرشلز سمیت بہت آڈیشنز دیئے ، مجھ پر شدید دبائو تھا کہ اگراس مہینے ملازمت نہیں ملی تو کرایہ کیسے ادا کروں گی؟دیشا پٹنی نے مزید بتایا کہ اداکاری شروع کرنے سے پہلے تک انہوں نے جو کچھ کیا وہ جاب تھی،اْس وقت میرا کوئی دوست نہیں تھا،کا م کرنا اور گھر پر آکر سوجانا بس یہی میری زندگی تھی۔دیشاپٹنی نے فلم ایم ایس دھونی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ، اس کے بعد بھارت اور چین کی فلم ’’کنگ فو یوگا‘‘ میں کام کیا۔ٹائیگر شیروف کے ساتھ ’’باغی ٹو‘‘ دیشا پٹنی کی دوسری بڑی فلم ہے، جو دو روز کے دوران باکس آفس پر 45 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے توقع ہے کہ تیسرے دن تک 65 کروڑ سے زائد بزنس کرلے گی۔باغی ٹو نے پہلے روز 25 کروڑ کا بزنس کرکے ’’پدماوت‘‘ کا ریکارڈ توڑدیا ہے، پدماوت نے ریلیز کے پہلے روز 19 کروڑ کمائے تھے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ایسی ہی فلم کا انتظار کررہی تھی ،جو میری اداکاری کو بہتر بنائے اور لوگوں کا میرے بارے نقطہ نظر تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہو، میں چاہتی تھی کہ لوگ مجھے ایک اداکارہ کی طور پر دیکھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…