بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، بجلی کا شارٹ فال کتنے ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا؟ متعدد علاقوں میں 16گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ ،افسوسناک انکشافات

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) اپریل میں ہی حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، بجلی کا شارٹ فال500 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ، سندھ خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 16گھنٹوں کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا بجلی کیہ طلب 17000میگا واٹ جبکہ پیداوار 13500میگا واٹ ہے تفصیلات کے مطابق بجلی کا شارٹ فال500 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے

جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگئیا ہے بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں اور مضافات میں دورانیہ بارہ سے سولہ گھنٹے ہے ملک کے 55فیصد فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ہے جبکہ باقی 45فیصد فیڈرز پر طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے لوڈ شیڈنگ فری والے زیادہ تر فیڈرز لاہور الیکڑک سپلائی کمپنی فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور گوجرانوالہ الیکٹرک سپالئی کمپنی سے ہے جنکہ باقی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے علاقوں میں گیر اعلانہ لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے زرائع کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی کمی ہے جیسے ہی پانی کی کمی پوری ہوجائیگی اس کیساتھ ہی بجلی پیداوار بھی بر ھ جائیگی جبکہ دوسری جانب حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ رواں سال ملک میں زیرو لوڈ شیڈنگ کی اجئیگی لیکن لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہیگا وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لگاری نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ اپریل میں دیمانڈ سے 500میگا واٹ زائد بجلی کی پیداوار ہوگی لیکن وفاقی وزیر کا یہ دعویٰ بھی سچ ثابت نہ ہوسکا ذرائع کا کہنا ہے ملک میں اس سال گرمی گزشتہ برس کی نسب زیادہ پڑیگی جس کی وجہ سے بجلی ڈیمانڈ میں بھی گزستہ برس کی نسبت کافی اجافہ ہوگا جبکہ حکومت نے دس ہزار میگا واٹ نئی بجکی سسٹم میں لانے بھی دعویٰ کیا ہے

لیکن ہمارا سسٹم ابھی تک اپ گریڈ نہی۹ں کیا جاسکا جو 19000میگا واٹ سے زائد کا بوجھ اٹھا ہی نہیں سکتا جس کی وجہ سے پیک سیزن میں شارٹ فال پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے شارٹ فال سے کہیں زیادہ ہوگا جس کا خامیازہ عوام کو بھگتنا پڑیگا اور رواں سال بھی لوڈ شیڈنگ گزشتہ برس سے زائد ہوگی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اتنی زائد نئی بجلی سسٹم میں لانے کے دعوے کرتی ہو توا نہیں سسٹم کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ضرورت تھی تاکہ سسٹم اس کا بوجھ اٹھا سکے ہمارا سسٹم اتنا کمزور ہے کہ وہ اضافی بجلی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا پنجاب میں جنوبی پنجاب میں ابھی تک ایسے علاقے موجود ہیں جہاں پر عوام کی درخواستوں اور احتجاج کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمروں کو اپ گریڈ کیا گیا اور نہ ہی لائنوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور یہی حال دیگر صوبوں کا ہے



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…