ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

آرنلڈ شوازینگر کی ایمرجنسی اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے جاری رہی

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؎نیویارک (این این آئی)غیرملکی میڈیا کے مطابق آرنلڈ کو اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب اداکار دل کے کیتھیٹر والو بدلنے کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تاہم اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں ایک دوسری ویب سائٹ ٹی ایم زی کے حوالے سے بتایا گیا کہ اوپن ہارٹ سرجری کئی گھنٹے تک جاری رہی اور اس کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب اداکار دل کے کیتھیٹر والو بدلنے کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے ۔

تاہم اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔لاس اینجلس کے کیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے دل کا والو بدلنے کے عمل میں پیچیدگی کے فوری بعد اوپن ہارٹ سرجری کی۔ اب آرنلڈ کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، تاہم اب تک ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس وقت آرنلڈ کا کہنا تھا میں خود کو بیمار یا کسی قسم کی علامت محسوس نہیں کررہا، مگر میں جانتا ہوں کہ اس عارضے کا جلد یا بدیر علاج کرانا ہوگا، میں نے ڈاکٹروں کو کہا کہ ابھی کرلیں کیونکہ ابھی میں جوان اور صحت مند ہوں ۔ اداکار بننے سے پہلے باڈی بلڈنگ مقابلوں کے لیے اسٹرائیڈ کے استعمال کے باعث بھی انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…