منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

اوگرا نے 5روپے کمی کی سفارش کی اورحکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنی کمی کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری،عملدرآمد آج رات سے ہوگا

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد( این این آئی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا ،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 2روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں

کی گئی اور اس کی قیمت 76 روپے 46 پیسے فی لیٹرہی رہے گی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت قیمت65 روپے 30 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا تھا تاہم اس ماہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کی ہے۔خیال رہے کہ اوگرا کی جانب وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جبکہ 65 پیسے اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…