لندن (این این آئی)نامور ریسلر اور ہالی وڈایکشن اسٹار ڈیوین جانسن المعروف دی راک کی ایڈونچرسے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ریمپج کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔بریٹ پیٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 1980کی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانیات کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلائوں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے۔
تاہم صورتحال اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیتی ہیں جب ایک جنینیٹک تجربے کی وجہ سے یہ دہشت ناک بلائیں قابو سے باہر ہو کر شہر کا رْخ کر لیتی ہیں ۔راستے میں آنیوالی ہر شے کو روندتے ہوئے یہ بلائیں تیزی سے آگے بڑھنا شروع کردیتی ہیں یہ بہادر شخص اپنی جان دائو پرلگا کرشہریوں کے تحفظ ا بیڑا اْٹھا لیتا ہے اور مشکل صورتحال کاجوانمردی سے سامنا کرتا ہے ۔بیوہ فائن ، جان ریکرڈ اوربریٹ پیٹن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوامی ہیرس،برینے ہِل ،جیک لیسی، میلن ایکر مین، جیفرے ڈین اور مارلے شیلٹن سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔فلم 20اپریل کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔