منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں غیر ملکی صنعتکاروں کا منافع 30 فیصد بڑھ گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی صنعتکاروں کا منافع 30 فیصد بڑھ گیا، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر ایک کھرب 68 ارب 40 کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع ملک سے باہر بھجوایا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے اختتام تک غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر ایک ارب 45 کروڑ 93 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 25 کروڑ 8 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔

آٹھ ماہ کے دوران صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے گزشتہ سال سے 30 فیصد زیادہ ایک ارب 27 کروڑ 88 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کی طرف سے 18 کروڑ 5 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 94 کروڑ ڈالر رہا۔ رواں مالی سال سب سے زیادہ 19 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا منافع غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی بزنس کرنے والوں نے باہر بھجوایا۔ بجلی بنانے والوں نے 18 کروڑ 22 لاکھ ڈالر، خوراک کا بزنس کرنے والوں نے 18 کروڑ 14 لاکھ ڈالر اور کمیونیکیشن والوں نے 16 کروڑ 73 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…