لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے شریف برادران کو ممکنہ این آر او ملنے پر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤن میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کارکنوں کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہو، تحریک انصاف نے عام آدمی کیلئے انصاف کے حصول اور کرپشن فری ملک کیلئے عملی جدو جہد کی، جسکا نتیجہ ہے کہ ملک پر سب سے زیادہ حکمرانی کرنیوالے شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے اور کرپٹ افراد کا مکروہ چہرہ عوام میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف خاندان کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیس اپنے منطقی انجام پر پہنچنے کیلئے تیار ہیں اور دوسری جانب شریف خاندان نے سزا سے بچنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں لیکن تحریک انصاف شریف خاندان کو ملنے والے کسی این آر او کو قبول نہیں کریگی، انہوں نے کہا اگر ایسا ہوا تو یہ ملک اور عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ایسا ہوا تو سڑکوں پر آئیں۔انہوں نے کہا اگر ایسا ہوا تو یہ ملک اور عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ایسا ہوا تو سڑکوں پر آئیں۔