منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

غیر ملکی صنعتکاروں کا منافع 30 فیصد بڑھ گیا،اسٹیٹ بینک

datetime 29  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)غیر ملکی صنعتکاروں کا منافع 30 فیصد بڑھ گیا۔رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر ایک کھرب 68 ارب 40 کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع ملک سے باہر بھجوایا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے اختتام تک غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر ایک ارب 45 کروڑ 93 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے،جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 25 کروڑ 8 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔

آٹھ ماہ کے دوران صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے گزشتہ سال سے 30 فیصد زیادہ ایک ارب 27 کروڑ 88 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کی طرف سے 18 کروڑ 5 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے گئے۔رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 94 کروڑ ڈالر رہا۔رواں مال سال سب سے زیادہ 19 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا منافع غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی بزنس کرنے والوں نے باہر بھجوایا۔بجلی بنانے والوں نے 18 کروڑ 22 لاکھ ڈالر،خوراک کا بزنس کرنے والوں نے 18 کروڑ 14 لاکھ ڈالر اور کمیونیکیشن والوں نے 16 کروڑ 73 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…