بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

دودھ کی قیمت میں 9 روپے اضافے کا فیصلہ، نئی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہوگی

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا شہر میں دودھ کی نئی قیمت 94 روپے فی لیٹر ہوگی۔دودھ کے نرخ میں اضافے کا نوٹیفکیشن عدالتی منظوری کے بعد جاری ہوگا، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے زیر صدارت اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے 94 روپے لیٹر قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔

دودھ کی قیمتوں کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور 20 مارچ کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہریوں کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، کمشنر کراچی نے صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے ڈیری فارمرز کیلیے پیداواری قیمت 85 روپے فی لیٹر، ہول سیل کی سطح پر 88.75 روپے فی لیٹر جبکہ خوردہ سطح پر 94 روپے لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔نئی قیمت کا نوٹیفکیشن کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت کی ہدایت کی روشنی میں نافذ العمل ہوگا، دودھ کی قیمتوں پر ہر 3ماہ بعد نظر ثانی کی جائیگی، مقرر کردہ نرخ افراط زر کی شرح سے منسلک ہوں گے اور ملک میں مہنگائی کے تناسب سے قیمت میں ردوبدل ہوگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…