اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دانت میں لگنے والا یہ جدید ترین آلہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا آپ بھی ابھی اسے لگوالیں سائنسدانوں نے لوگوں کا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی اور نمک کی زیادہ مقدار شوگر اور بلڈ پریشر کا باعث بن سکتی ہے اور انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہےمگر لوگوں کو یہ معلوم کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے جسم کی ضروریات سے زیادہ چینی اور نمک کا استعمال کر چکے ہیں۔پریشان ہونے کی بات نہیں اب سائنسدانوں نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈتے ہوئے ایک حیرت انگیز آلہ ایجاد کر لیا ہے

جو لوگوں کو چینی اور نمک کی مقدار کے حوالے سے بتادیا کرے گا۔ امریکی ریاست میساچوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے ایک چھوٹا سا آلہ ایجاد کیا ہے جو دانتوں میں نصب کیا جائے گا اور جب وہ شخص محفوظ حد تک چینی، نمک اور دیگر ایسی اشیاءکھا چکا ہو گا تو یہ آلہ اسے وارننگ دے گا۔ یہ آلہ صارف کے موبائل فون سے منسلک ہو گا اور اس کی وارننگ موبائل فون کی ایپلی کیشن میں نمودار ہو گی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فیورنزو اومنیٹو کا کہنا تھا کہ ”ان کی یہ ایجاد لعاب میں غذائیت اور کیمیکلز وغیرہ کا سراغ لگائے گی اور لوگوں کو ان کی خوراک کو متناسب رکھنے میں مدد دے گی۔ یہ آلہ بالخصوص شوگر و دیگر ایسے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے بہترین ایجاد ثابت ہو گا۔اس آلے کا سائز بہت چھوٹا ہے جس کی وجہ سے بآسانی یہ ایک دانت میں نصب کیا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں نے اس آلے کا تجرباتی طوراستعمال شروع کر دیا ہے اور بہت جلد یہ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز پر دستیاب ہو گا۔ پاکستان میں اس کی دستیابی سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بہت جلد یہ آلہ پاکستان اور ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی با آسانی دستیاب ہو گا جس سے شوگر اور بلڈپریشر سمیت دیگر امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے گی جو صرف لوگوں کی غذا کی وجہ سے انہیں لاحق ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…