منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کے گڈ گورننس کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی۔۔ صوبے بھرمیں 90فیصد سے زائد سبزیاں مضرصحت پانی سے کاشت کئے جانےکا انکشاف، شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں 90فیصد سے زائد سبزیاں مضر صحت پانی سے کاشت کئے جانے کا انکشاف، شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے صحت کا معیار بہتر بنانے کے بلند وبانگ دعوئوں کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں اگنے والی 90 فیصد سبزیاں گندے اور مضر صحت پانی سے

کاشت کی جا رہی ہیں۔ان سبزیوں کے باعث شہریوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔گندے پانی سے سبزیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے جنہیں کھانے سے شہریوں میں گردوں، پھیپھڑوں، خون کی کمی اور دماغی نشوونما میں کمی جیسی بیماریاں سامنے آرہی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ زراعت کے کچھ شعبے لاہور اور اسکے مضافات میں تو متحرک نظر آتے ہیں لیکن پورا پنجاب اس حوالے سے شدید خطرے سے دوچار ہے۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ گندے نالے کے پانی سے تیار سبزیوں میں کیڈ میم،کرومیم کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس سے انسانوں کے پھیپھڑے ،گردے متاثر ہوتے ہیں یہی دھاتیں بچوں کی دماغی نشونما بھی روک دیتی ہیں جس سے خون میں کمی ہوتی ہے اور خون کی کمی کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور شہر کے مضافات میں گندے اور مضر صحت پانی سے سبزیاں اگانے کا انکشاف سامنے آنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر کے مضافات میں آپریشن کیا تھا تاہم یہ صورتحال پورے صوبے میں پھیلی ہوئی ہے اور گٹروں اور گندے پانی سے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں اور مختلف شہروں میں موجود انتظامیہ اور دیگر ادارے اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے انتباہ کے باوجود اس حوالے سے کوئی سنجیدہ کام ہوتا نظر نہیں آرہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں روز بروز مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا دیکھا جا رہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…