بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

میں زندہ رہوں یا نا رہوں لیکن ایک دن تم سب یاد کرو گے کہ ایک عورت نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر یہ بات کہی تھی کہ۔۔عاصمہ جہانگیر کی نواز شریف کے حوالے سے 7سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہو گئی

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میمو گیٹ میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کو غلطی قرار دیتے ہوئے اس غلطی کا اعتراف کیا ۔ میموگیٹ سکینڈل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں میمو گیٹ سکینڈل میں آصف زرداری کے خلاف نہیں جانا چاہئے تھا۔ نواز شریف کی جانب سے غلطی کا اعتراف کئے جانے کے بعد گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی و پروگرام کے اینکر کامران خان نے 7سال قبل عاصمہ جہانگیر

کی میموگیٹ پر سپریم کورٹ کے احاطے میں کھڑے ہو کر میڈیا نمائندوں سے کی گئی گفتگو کی ویڈیو چلائی جس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں زندہ رہوں یا نا رہوں لیکن ایک دن تم سب یاد کرو گے کہ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایک عورت نے یہ بات کہی تھی کہ ایک دن یہ فیصلہ پٹیشنر کو تکلیف دے گا۔اور پٹیشنر یہ یاد رکھے کہ ایک عورت نے کہا تھا کہ ایک دن اس فیصلے کو آپ خود یہاں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہوں گے کہ یہ فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…