اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری 5سے 7ہزار کا ادویات کا خرچ اب کتنا ہو گا؟

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جاؤں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کیلئے ادویات کا نسخہ دیں، نسخہ ایسا ہونا چاہیے کہ 5 سو سے ایک ہزار روپے تک کی

ماہانہ ادویات آجائیں، ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں۔دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کردیں اب خیبر پختونخوا کا نمبر ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جاؤں، پنجاب حکومت نے کچھ معاملات کو آؤٹ سورس کیا ہے تاہم ڈائیلاسز کے اخراجات کو بھی نیچے لانا ہے جبکہ اب اسٹنٹ کا علاج 60 ہزار اور ایک لاکھ روپے میں ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…