اسلام آباد (این این آئی)پاناماجے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ 1993 سے 96تک لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت تھے ٗ 1996 میں میاں شریف بھی علاج کے سلسلے میں ان ہی فلیٹس میں رہے۔ منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔نواز شریف،
مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر پاناماجے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے ٗجو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔