لاہور (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر رجسٹرڈ امراء کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے امراء کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بی ٹی بی زون کو ٹاسک سونپ دیا اور کروڑوں کی سرمایہ کاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 20ہزار کروڑ پتی لاہوریوں کا ریکارڈ بی ٹی بی زون کو فراہم کردیا ہے ۔ غیر رجسٹرڈ کاروباری طبقہ کو ٹیکس میں شامل کیا جائے گا ۔ ایف بی آر نے بینک ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا ہے۔