لاہور(آن لائن)حکومت وژن 2025 کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے 5ہزار بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تر بیت دے گی۔ اعلی تعلیمی کمیشن کو اس منصوبے کا ہدف دیا گیا ہے جس میں ملک کے بہترین تربیتی اداروں میں چار ماہ کی تربیت شامل ہے۔ کورس
کے دوران ہر مقامی نوجوان کو پانچ ہزار روپے جبکہ دوسرے شہروں کے نوجوانوں کو دس ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال سے بیروزگار اور جنرل سائنسز اور آرٹس میں ماسٹر ڈگری کے حامل نوجوان درخواست دینے کے اہل ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ تک ان کی عمر تیس سال ہونی چاہیے۔درخواستیں آئندہ ماہ کی 16تاریخ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔