منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات مزید پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں ،چیئرمین سینیٹ

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کا چہرہ ہے اور وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کردار اداکرتارہے گا۔ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی اور معاشی تعلقات کو دستیاب استعداد کے مطابق بڑھا کر تاریخی تعلقات کو مزید پائیدار بنایا جائے گا۔چیئرمین سینٹ نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے پیر کو پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کے دوران کی۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے لوگ مشترکہ قدروں ، مذہبی رشتے اور سماجی خیالات کے بندھن میں پروئے ہوئے ہیں ۔ دونوں ممالک نے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کیا ہے بلکہ ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر بھی عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی ترقی کے عمل کا حصہ ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کو معاشی ترقی اور سماجی بہبود کے شعبوں میں معاونت فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات حکام پر زور دیا کہ وہ مزید پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں اور خاص طور پر 2020 ایکسپو میں ان کی خدمات سے استفادہ کریں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین معاشی شعبوں میں موجود تعاون کے فروغ کی بے پناہ استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس سلسلے میں پارلیمانی وفود کے تبادلے اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں امن امان کی بہتر فضا سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے استفاد ہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کارورباری شعبے کے وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وہ پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی مشاورتی کونسل کی سپیکر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…