پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وٹامن ڈی کی کمی ظاہر کرنے والی 5 علامات

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی صحت کے لیے وٹامن ڈی کا ہونا لازمی ہے، اس کی بدولت جہاں انسان کا جسم مضبوط رہتا ہے، وہیں کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ذیادہ تر وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد بد ہاضمے، موسمی ڈپریشن، موٹاپے، مدافعتی کمزوری، ڈیمینشیا، جلد اور خارش جیسے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جب کہ اس سے ذیابیطس، دمہ اور کینسر جیسے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

وٹامن ڈی میں مددگار غذائیں وٹامن ڈی کی وافر مقدار انسان کے جوڑوں، ہڈیوں، مسل اور باقی تمام جسم کو توانا اور مضبوط رکھ کر انسانی صحت کو یقینی بناتی ہے۔ تاہم یہ اندازہ کیسے لگایا جائے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہورہی ہے؟ تو اس کی علامات عام طور پر کچھ یوں ہوتی ہیں۔ بہت زیادہ پسینہ اگر تو پیشانی پر پسینہ بہت اکثر چمکتا ہے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی نمایاں علامات میں سے ایک ہے، خصوصاً اس وقت جب آپ کوئی خاص جسمانی محنت کا کام نہ کررہے ہوں اور پھر بھی پسینہ تیزی سے خارج ہورہا ہو، وہ بھی عام موسم میں۔ ان حالات میں وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کرایا جانا چاہئے۔ نمایاں مگر غیرمتوقع جسمانی کمزوری مسلز کی مضبوطی صرف آئرن پر انحصار نہیں کرتی، وٹامن ڈی کی کمی بہت زیادہ تھکاوٹ کا احساس بڑھاتی ہے، چاہے نیند بھی پوری کیوں نہ ہورہی ہو۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی مسلز کنٹرول بڑھانے میں مدد دیتا ہے جس کے نتیجے میں بڑھاپے میں گر کر فریکچر کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ ہڈیاں ٹوٹنا30   سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کے حجم بڑھنا تھم جاتا ہے اور وٹامن ڈی کی کمی آسٹیوپروسز کی جانب سفر تیز یا اسے بدترین کردینے والا عنصر ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی کے نقصانات شدید درد اگر ہڈیوں میں تکلیف اور درد کا احساس ہو اور وہ بھی اکثر آپ کو شکار کرے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی جوڑوں اور مسلز میں تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔

اگر یہ تکلیف کئی ہفتوں تک برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے وٹامن ڈی کی کمی کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ورزش کے بعد ہونے والے درد سے بھی بچاتا ہے جبکہ مسلز کی ریکوری کی رفتار تیز کرتی ہے۔ چڑچڑا پن اگر اکثر مزاج پر چڑچڑا پن طاری رہتا ہے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے، جس کی وجہ ابھی تک تو واضح نہیں مگر طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ یہ وٹامن کچھ دماغی حصوں کے لیے بھی ضروری ہے جو ڈپریشن کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…