اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

پہلے آپ یہ کام کرکے دکھائیں! عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تنقید کرنے والے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو عمران خان نے حیرت انگیز چیلنج دے دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ان ورکرز کو چیلنج کیا ہے جو ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مخالفت کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ایک ماہ آپ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کارکردگی دیکھیں اس کے بعد آپ خود ڈاکٹر عامر کے ساتھ کھڑے ہوں گے،

ایک انٹرویو میں جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کے وہ ورکرز جو ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کے خلاف ہیں، آپ ان ورکرز کو کیسے مطمئن کریں گے؟اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ عامر لیاقت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے وہ ایک سیاسی ورکر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جب فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے تب ان کی بھی بہت مخالفت کی جاتی تھی لیکن اب لوگ فواد چوہدری کو روک کر ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں اور میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی مخالفت کرنے والے ان ورکرز کو جو عامرلیاقت کی پارٹی میں شمولیت کو ٹھیک نہیں سمجھتے، ایک ماہ کا چیلنج کروں گا کہ وہ ایک ماہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کارکردگی کو دیکھیں اس کے بعد وہ خود عامر لیاقت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، یاد رہے کہ تحریک انصاف میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت ماضی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر بہت سارے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو اعتراض ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ان ورکرز کو چیلنج کیا ہے جو ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مخالفت کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ایک ماہ آپ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کارکردگی دیکھیں اس کے بعد آپ خود ڈاکٹر عامر کے ساتھ کھڑے ہوں گے

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…