اتوار‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی پراسرار ہلاکت،فرانزک لیب کی تفتیشی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی،ایسے عجیب و غریب انکشافات کہ یقین کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  فورنزک لیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خود کشی کی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ کی پراسرار موت کے حوالے سے فورنزک لیب سے حاصل کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ شدید ذہنی دباؤ تھا اور سہیل ٹیپو نے 13 مارچ کو کمشنر گوجرانوالہ سے اپنی ذہنی حالت کا اظہار بھی کیا تھا۔ تفتیشی

ذرائع نے بتایا کہ کمشنر نے ڈاکٹر کو دفتر بلوا کر سہیل ٹیپو کا طبی معائنہ بھی کرایا اور سہیل ٹیپو نے خود ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے سہیل احمد ٹیپو کو ادویات کے ساتھ 14 روز آرام کی تجویز دی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر نوید اسلم کا لکھا گیا نسخہ بھی منظر عام پر آگیا ہے ۔خیال رہے کہ دو روز قبل سہیل احمد ٹیپو کی لاش ڈی سی ہاؤس گوجرانوالہ سے برآمد ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…