ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کراچی میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ اورامن کی بحالی ،کریڈٹ لینے کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاستدانوں میں جنگ چھڑ گئی،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں نوبرس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پرپی ایس ایل تھری کے کامیاب انققاد اورکراچی میں امن کی بحالی کا کریڈٹ لینے پربھی سیاستدانوں کی مورچہ بندی اورلفظی گولہ باری جاری رہی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نے نوازشریف نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔

مریم نوازنے جہاں اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں آصف زرداری کے دور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہآصف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔جواب میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرسعید غنی نے بھی سخت ردعمل کا اظہارکیا اورکہاکہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے، کیا پتا کل مریم نواز یہ کہے کہ قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی، شکر ہے امن سے ،کھیل کے میدان آباد ہیں۔پی پی پی رہمنا ہیر سوھو نے بھی لفظی گولہ باری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مریم اورنگزیب کے بیان پراپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب صاحبہ سر سے جھوٹ کا دوپٹا اتارین اور سچ کا پہنیں،پی ایس ایل سندھ کے کیپیٹل کراچی میں ہونے کا سہرا فورسز اور سندھ حکومت کو جاتا ہے،ن لیگ پی ایس ایل کراچی میں نہیں کرانا چاہتی تھی پر وزیراعلی سندھ اور عوام کی کوششیں کامیابی سے ہمکنارہوئیں.سندھی عوام, سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلی سندھ مبارک باد کے مستحق ہیں.ہیرسوہوکا مزید کہنا تھا لگتا ہے مریم اورنگزیب نے جھوٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے.یہان کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل مئچ شروع ہوگا اور وہان نون لیگ کے وزرا کے چھرون پر مایوسی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…