منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

مریدکے ‘چھ سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم بابر راسپوٹین نکلا کئی معصوم بچیوں سے زیادتی کا انکشاف ،گرفتاری زیادتی کا شکاربچی کی والدہ کو پیسوں کا لالچ دیکر ہوئی

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے (این این آئی) مرید کے کی آبادی چوہڑہ میں چھ سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم بابر راسپوٹین نکلا کئی معصوم کلیوں سے زیادتی کرنے کے انکشاف کردئے ملزم موبائل فون اور موبائل فونز شاپس کے باہر ایل سی ڈی سنٹرز سے بلیو فلموں کے زریعے

شیطان بنا ۔تفصیل کے مطابق مریدکے صدر کی آبادی چوہڑہ میں چھ سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم بابر نے دورانتفتیش سنسنی خیز انکشاف کرکے معاشرے کیلئے لمحہ فکر پیدا کردیا ہے اور بتا دیا ہے پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ ہو موبائل فون پر دن رات نیٹ پیکیج معاشرے اور نئی نسل کو کس طرف لے جارہے ہیں معاشرے میں ہونے والے سنگین جرائم موبائل فونز کی پیداوار ہیں کمسن ایمان فاطمہ کا ملزم بابر عرف للی راسپوٹین نکلا ہے اس درندے نے کئی کمسن بچیوں کو حوس کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے موبائل فون نیٹ کے زریعے بلیو فلمیں دیکھتا جبکہ موبائل فون شاپس کے باہر لگی ایل سی ڈی شاپس سے بلیو فلمیں حاصل کرتااور ایک چروایے سے درندہ بن گیا آخر کار پکڑا گیا پولیس کے مطابق ملزم کو کمسن بچی ایمان فاطمہ کی والدہ کو لالچ دے کر پکڑا گیا کہ کسی پر شک کریں ملزم پکڑائیں گی تو وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف پانچ لاکھ روپے انعام دیں گے جس پر ایمان فاطمہ کی ماں نے ملزم کی نشاندہی کی جو عام لوگوں میں پھر رہا تھا پولیس یوں کامیاب ہوگئی ڈی پی او شیخوپورہ نے مریدکے صدر پولیس کو بہترین کارکردگی پر جہاں ایک لاکھ روپے انعام تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ہے وہاں والدین سے اپیل بھی کی ہے اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ارد گرد کے ماحول پر بھی نظر رکھیں کہیں بابر عرف للی جیسا درندہ موجود نہ ہو اور انکے بچے غیر محفوظ ہوں۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…