اسلام آباد (این این آئی)جلد ہی پاکستان کاروباری آسانیاں فراہم کرنے والے 50 بہترین ممالک میں شامل ہو جائے گا ٗ پہلے پاکستان کا نمبر 147 واں ہے۔ امن اومان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان میں کاروباری آسانیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور
کاروباری آسانیوں کے حوالے سے کئے گئےعالمی سروے نتائج کے مطابق پاکستان کا تجارتی مرکز کراچی، شکاگو کے مقابلہ میں کاروبار کیلئے بہترین شہر قرار پایا ہے ٗ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے امن اومان کی صورتحال بہتر ہونے سے پاکستان کاروباری آسانیوں کے حوالے سےآئندہ دو سال کے دوران دنیا کے پہلے 50 بہترین ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین اور وزیر مملکت نعیم وائی زمیندار نے عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020ء تک پاکستان دنیا کی 50 بڑی اور بہترین معیشتوں میں شامل ہو جائے جہاں کاروباری آسانیوں کی فراہمی کا معیار بین الاقوامی سطح کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 190 ممالک میں پاکستان کا نمبر 147 واں ہے تاہم امن اومان کی صورتحال میں نمایاں بہتری اور سی پیک کے تحت ملک کی تجارتی، کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان پہلے پچاس ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے پر عزم ہے۔ صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان پہلے پچاس ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے پر عزم ہے