راولپنڈی(سی پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بینظیر ایئرپورٹ پر 5 کلوگرام آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے 5
کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا۔مسافر کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز ڈبلیو وائے 346 سے مسقط جانا چاہتا تھا تاہم مسافر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی