اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خود کشی کی۔فرانزک لیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف،نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ کی پراسرار موت کے حوالے سے فرانزک لیب سے حاصل کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ شدید ذہنی دباؤ تھا،سہیل ٹیپو نے 13 مارچ کو کمشنر گوجرانوالہ
سے اپنی ذہنی حالت کا اظہار بھی کیا تھاجس کے بعد کمشنر نے ڈاکٹر کو دفتر بلوا کر سہیل ٹیپو کا طبی معائنہ بھی کرایا،معلوم ہوا ہے کہ سہیل ٹیپو نے خود ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے سہیل احمد ٹیپو کو ادویات کے ساتھ 14 روز آرام کی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ دو روز قبل سہیل احمد ٹیپو کی لاش ڈی سی ہاؤس گوجرانوالہ سے برآمد ہوئی تھی۔