بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت ،مختلف ناموں پر غور،نگران وزیراعظم کے بارے میں ایسافیصلہ کرلیاگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی ، نگران وزیراعظم کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا گیا ، (ن) لیگ کسی ایسے امیدوار کو آگے لانا چاہتی ہے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے (ن) لیگ جنوبی پنجاب سے نگران وزیراعظم لانے کی خواہاں ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے (ن) لیگ کی طرف سے نگران وزیراعظم کا نام دینے کی غرض سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کردی

آئین کی اٹھارہویں ترمیم کے بعد نگران وزیراعظم کے لئے حکومت وقت اپوزیشن کی مشاورت کے بعد کسی ایک کا نام پر اتفاق رائے قائم کرکے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیا جاتا ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ ہیں ماضی قریب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جب اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی تھی اس کے بعد نواز شریف آصف زرداری سے ملاقات کرنے سے گریز کرتے رہے پانامہ لیکس آنے کے بعد نواز لیگ کی طرف سے کوشش کی گئی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات ہو مگر آصف زرداری نے بوجہ ملاقات کیلئے وقت نہیں دیا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالات اس وقت مزید کشدہ ہوئے جب بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت کو گرا کے ّ لیگ کا وزیراعلیٰ منتخب کروایا گیا ہے لیگی قیادت سمجھتی ہے کہ بلوچستان گرانے میں ہاتھ آصف علی زرداری کا ہے سینٹ کے حالیہ انتخابات میں نواز لیگ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی مگر وہ اپنا چیئرمین سینٹ بنوانے میں ناکام رہی پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے الائنس بلوچستان سے آزاد امیدوار صاف ستھرائی نے نواز لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست دی حکومت اور اپوزیشن اگر کسی نام پر اتفاق رائے قائم نہ کرسکی تو پھر انہوں نے حکومت کی طرف سے دیئے گئے نام الیکشن کمیشن کے پاس جائینگے اگر وہاں بھی کوئی نام نہ ہوا تو بال سپریم کورٹ کے پاس جائے گی نواز شریف کی کوشش ہے کہ نگران وزیراعظم اتفاق رائے قائم کرکے نگران وزیراعظم بنایا جائے ( بشارت راجہ )۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…