اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ نے کے رہنما سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف جلاوطنی قبول نہیں کریں گے ۔ جیل جانے کو ترجیح دیں گے ۔ پرویز مشرف کا نام عدالت نے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ای سی ایل اپیل بھی مسترد ہوئی تھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف کو جلا وطنی کی پیش کش کی محض باتیں ہورہی ہیں ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں اگر کوئی اایسی پیش کش بھی ہوئی تو اسے قبول نہیں کیا جائیگا۔
اگر عدالت نواز شریف کو جیل بھیجتی ہے تو وہ جیل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرنا ٹکراؤ نہیں درمیانی راسے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ وہ کون سا راستہ ہے۔ 70سال سے ملک میں یہی ہو رہا ہے ملک کو آئین اور قانون کے مطابق آگے چلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں جو بھی غلط سائیڈ پر کھڑا ہوتا تاریخ اس سے انتقام لے لیتی ہے ۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے عدالتوں میں گئے عدالت نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا۔ (شکیل)