جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

دبئی امیگریشن کا کارنامہ، چھ برس سے بچھڑے پاکستانی والدین کو بیٹے سے ملادیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی محکمہ امیگریشن نے بیٹے کو 6برس بعد والدین سے ملوادیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوجوان دبئی میں نجی کمپنی میں ڈرائیوری کرتا تھا جبکہ اسکے معمر والدین پاکستان میں مقیم تھے۔معمولی تنخواہ ہونے کی وجہ سے نوجوان چھ برس سے پاکستان نہیں جاسکا تھا جبکہ اسکی خواہش تھی کہ وہ اپنے والدین کو کسی طرح عمرہ کرواسکے۔ بیٹے نے رقم جمع کرکے والدین کو عمرے کیلئے بھیجی اورانکا روٹ کراچی سے دبئی اور جدہ منتخب کیا۔ بیٹے کی خواہش تھی کہ

وہ کسی طرح دبئی ایئرپورٹ پر اپنے والدین سے ملاقات کرلے۔ اس سلسلے میں امیگریشن افسران کو جب اس نے اپنی روداد سنائی تو ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے خصوصی طور پر نوجوان کی والدین سے ملاقات کا اہتمام ایئرپورٹ پر ہی کروادیا۔ اس طرح 6برس بعد نوجوان اپنے والدین سے مل سکا۔ ایئرپورٹ ڈائریکٹر کاکہناتھا کہ دبئی کے خلیفہ شیخ زاید النہیان نے 2017ء کو فلاحی امورکا سال قرار دیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس حوالے سے دبئی میں فلاحی کاموں کے حوالے سے مہم جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…