بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

یوم پاکستان پر نئے تمغہ کا اعلان،تمغہ عزم کن پاکستانیوں کو دیا جائے گا ، کشمیریوں کا آخری سانس تک ساتھ نبھانے کا عزم ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین یوم پاکستان پر ملک میں قیام امن کے لئے قربانیاں دینے والوں کے لئے تمغہ عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور جنگ و جدل نے خطے کا استحکام متاثر کیا ، ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں،ہم اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفسار کے ذریعے اس چینلج کا بھرپور مقابلہ کیا، بھارت کو خبردار کرتا ہوں، آزادی کی تحریکوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔ جمعہ کو یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میںصدر مملکت نے کہا کہ ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں، اس روز فیصلہ ہوا تھا کہ غاصبانہ طاقتوں کو شکست دے کر اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے، ہم اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور جنگ و جدل نے خطے کا استحکام متاثر کیا جس کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفسار کے ذریعے اس چینلج کا بھرپور مقابلہ کیا۔صدر پاکستان نے کہا کہ لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن بحال ہوچکا ہے، کامیابی کے اس سلسلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ دہشتگردی کا عفریت پھر سر نہ اٹھاسکے۔صدر ممنون نے پڑوسی ملک بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو خبردار کرتا ہوں، آزادی کی تحریکوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے ملک میں قیام امن کے لئے قربانیاں دینے والوں کے لئے تمغہ عزم کا بھی اعلان کیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…