کینیڈا (مانیٹرڈیسک) اگر اوپر موجود تصویر میں ہاتھ پر جیسا نشان نظر آرہا ہے، کبھی آپ کو اپنی ہتھیلی میں نظر آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ جان لیوا مرض کی علامت ہوسکتا ہے۔ یہ انتباہ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ان کے پاس ایک کیس آیا تھا جس میں ایک شخص کے ہاتھ میں ابھری ہوئی گٹھلی تھی۔
اور معمولی تجزیے کے مطابق وہ جان لیوا دل کے انفیکشن کا شکار ثابت ہوا۔ہاتھ میں چھپا ہے کئی امراض کا علاج27 سالہ اس مریض میں دل کے اندرونی غلاف کی سوزش کی تشخیص ہوئی جو کہ ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھانے والا مرض ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس مرض کا باعث بننے والے جان لیوا بیکٹریا کے نتیجے میں اس شخص کے ہاتھ میں گٹھلی بنی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ مرض اسے دانتوں کے مسئلے کے لیے ڈینٹیسٹ کے پاس جانے کے باعث لاحق ہوا اور بیکٹریا منہ کے ذریعے دل تک پہنچ گیا۔ طبی جریدے نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا کہ اس شخص نے ابتدا میں اپنے ہاتھ میں سرخ نشان کی شکایت کی تھی مگر 2 ہفتے میں وہ ابھری ہوئی نیلی گٹھلی کی شکل اختیار کرگیا۔ مریض نے اس وقت مقامی ہسپتال سے رجوع کیا جب اسے مسلسل معدے میں درد کا سامنا ہوا اور ڈاکٹروں کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ بخار، کھانے کی خواہش میں کمی اور راتوں کو نیند کے دوران شدید پسینے کے مسائل کا سامنا کررہا ہے۔ 5 خطرناک امراض جن سے بچنا ہاتھ دھونے سے ممکن ڈاکٹروں نے مردہ ٹشوز اور بائیں گردے کے ٹیسٹ کرائے اور معلوم ہوا کہ اسے دل کے اندرونی غلاف کی سوزش کا سامنا ہے جو کہ دل تک مرکزی شریان سے خون پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ محققین نے دعویٰ کیا کہ منہ کی ناقص صحت کے نتیجے میں یہ جان لیوا مرض لاحق ہوسکتا ہے جس کی ایک نشانی ہاتھ پر بھی نمودار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہاتھ میں ایسا نشان آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔