ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

اقامہ کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کر میرے ساتھ کیا، کیاجائیگا؟ نوازشریف نے پیش گوئی کردی،معاملہ ’’طے‘‘ کرنے کیلئے بڑی پیشکش

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر ادارے کے ساتھ آئین کی حدود میں مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں اور یہ مذاکرات ذاتیات کے حوالے سے نہیں ہوں گی ٗنگران وزیر اعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں ہوسکتی ٗ نگران حکومت کے معاملے میں سب سیاستدانوں کوبیٹھنا چاہیے اور اگر اس حوالے سے کوئی ترمیم لائی گئی تو اس کی حمایت کریں گے ٗکار کر دگی کے باوجود نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے ٗ

میرا تو کسی ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ٗ یہ سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے ٗ اقامہ کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کر تاحیات نااہل کرنے کی سوچ رہے ہیں ٗکسی قسم کی کرپشن کا الزام نہ ثابت ہوا نہ سامنے آیا ٗضمنی ریفرنس دائر کرنے کے مقصد پر سوالیہ نشان ہے ؟ عمران خان پہلے مینار پاکستان پر جلسے کرتے تھے اب گلی محلوں میں کرتے ہیں ٗتبدیلی تو آ گئی ہے ٗعدالتی نظام انصاف میں تضاضات ہیں ،آئین توڑنے والے مزے سے رہ رہے ہیں، ان سے کوئی پوچھتا نہیں۔جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کہا کہ نگران حکومت کے اختیارات کے بارے بہت سی چیزیں طے شدہ نہیں ہیں ٗاس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ نگران حکومت آئینی اختیارات سے باہر نہ نکلے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے حالیہ کردار کی وجہ سے ان سے بہت مایوس ہواہوں ٗ نگران حکومت کے معاملے میں حکومت اور اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہے تاہم نگران وزیر اعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں ہوسکتی ٗ نگران حکومت میں کیا ہونا چاہیے کیا نہیں اس پر بات ہونی چاہیے اور اسے اپنی حدود سے نہیں نکلنا چاہیے۔اس سے قبل کمرہ عدالت میں غیررسمی بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کارکردگی کے باوجود نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے ٗ

میرا تو کسی ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور یہ سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ادارے کے ساتھ آئین کی حدود میں مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں اور یہ مذاکرات ذاتیات کے حوالے سے نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی کرپشن کا الزام نہ ثابت ہوا نہ سامنے آیا ٗضمنی ریفرنس دائر کرنے کے مقصد پر سوالیہ نشان ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ہمارے ادوار کے کام سب کے سامنے ہیں ٗکراچی دیکھ لیں اور پنجاب دیکھ لیں پشاور دیکھ لیں فرق صاف ظاہر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کی معیشت اور آج کی معیشت میں زمین آسمان کا فرق ہے ،ہر شعبے میں فرق صاف نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت 2013 کے بعد کیا تھی اور اب کدھر گئی سب کے سامنے ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کی اسمبلی میں تبدیلی لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ٗقوم جاننا چاہتی ہے کہ ایسا کرنا کیوں اور کس کیلئے ضروری تھا ۔نوازشریف نے عمران خان کے جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی تو آ گئی ہے ٗعمران خان پہلے مینار پاکستان پر جلسے کرتے تھے

اب گلی محلوں میں کرتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ بلاول غلط کہتے ہیں کہ (ن )لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی سے پیچھے ہٹ گئی ٗ(ن )لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی سے پیچھے نہیں ہٹی ٗچارٹر آف ڈیموکریسی کے بعد جو این آر او کیا گیا اس نے نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہاکہ میں کہہ چکا ہوں کہ میمو گیٹ میں میں صرف ایک بار سپریم کورٹ گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے کرنے والا ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والا ، کرکٹ کی بحالی کرنے والا آج کورٹ میں بیٹھا ہے ٗانہوں نے کہا

کہ عوام نے نہ یہ فیصلہ مانا اور نہ ہی مانیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ اقامہ کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کر تاحیات نااہل کرنے کی سوچ رہے ہیں ٗسب کو اپنی ائینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی ۔ نوازشریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور بھارت میں پاکستانی کونسلر کو حراساں کرنے والے واقعات افسوسناک ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کے بار ے میں آپ کا کیا خیال ہے

جس پر نوازشریف نے کہا کہ عدالتی نظام انصاف میں تضاضات ہیں ،آئین توڑنے والے مزے سے رہ رہے ہیں، ان سے کوئی پوچھتا نہیں، میں بطور وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ایک وزیر اعظم کو متنا ز عہ فیصلے کے بنیاد پر نا اہل کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر ے تینوں ادوار کے کیسز نکا ل لیں ان میں کچھ نہیں ہے۔ نوا ز شریف نے کہا کہ دیکھ لیں میرے ساتھ کیا ہور ہا ہے ؟کیوں ہورہا ہے؟صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کئی بار وعدہ کیا

کہ سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کروں گا ٗنواز شریف نے جواب دینے ہوئے کہا کہ بہت کچھ بتا چکا ہوں بہت کہہ چکا ہوں آپ پوچھیں تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ چیزیں آگے ہی جائیں گی ،پیچھے نہیں جا ئیں گی۔بلاول بٹھو زرداری کے بیان پر نواز شریف نے کہا کہ چھوٹے بلاول کہہ رہے ہیں میثاق جمہوریت کا بیڑہ ہم نے غرق کیا ۔ نوازشریف نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو انہوں نے ہی تباہ کیا انہوں نے فوجی آمر سے معاہدہ کیا ۔ نوازشریف نے کہا کہ مجھے نا اہل کرنے کے بعد پاکستان مذاق بن کے رہ گیا ہے مجھے بلیک لاء ڈکشنری کے تحت نا اہل کیا گیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمار ے منشور کے آگے کسی کا منشور کھڑا نہیں ہو سکے گا نواز شریف نے کہا کہ پہلی بار میں نے اورشہباز شریف نے دلچسپی لے کر پی ایس ایل پاکستان میں کرایا ۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…